ConnectABILITY Homepage

بچوں کی ديکھ بھال کا پروگرام منتخب کرنا

photo of playground

بچوں کی ديکھ بھال کا پروگرام منتخب کرنا ہر فيملی کا بے حد ذاتی انتخاب ہے۔ بہترين پروگرام
وه ہے جو آپ کے بچے کی شخصيت، پسند ناپسند، صحت دلچسپياں اور رويے سے ميل کھاتا
ہو۔ يہ بات بھی اہم کہ آپ بچوں کی ديکھ بھال کا ايسا پروگرام تلاش کرنے کا سوچيں جو آپ کے
خاندان کی ثقافت اور عقائد کا احترام کرتا ہو۔ بچوں کی ديکھ بھال کے لاتعداد اختيارات سے،
ايک ايسا پروگرام تلاش کريں جو آپ کے خاندان کی ضروريات اور شيڈول کے مطابق ہو، آپ
کے بچے کيلئے محفوظ اور پرلطف ماحول فراہم کريں اور اسے تعليم حاصل کرنے، نشونما
اور دوسروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے ميں اس کی مدد کرے۔

بچوں کی ديکھ بھال سے متعلق فيصلے اہم ہيں۔ چليں بچوں کی ديکھ بھال کے مندرجہ ذيل
اختيارات پر ايک نظر ڈالتے ہيں:

نرسری پروگرام عام طور پر تين سے چار سال کی عمر کے بچوں کے  1.نرسری پروگرام
لئے پارٹ ٹائم کی بنياد پر پيش کيے جاتے ہيں۔ ايسے پروگراموں کے اوقات کار صبح
کو ہوتے ہيں اور ہر سال دس يا گياره ماه کا شيڈول رکھتے ہيں۔ وه موسم گرما ميں ايک
5 دن پيش کرتے ہيں ہر ده ميں – يا دو مہينے بند ہوسکتے ہيں۔ يہ پروگرامز ہفتے ميں 2
سے 3 گھنٹوں کا پروگرام۔ والدين کو بچے کے ساتھ رہنے کی توقع نہيں کی ½ 2
جاتی ہے۔ يہ پروگرام سرگرميوں کا مجموعہ فراہم کرتا ہے جسے فنون اور دستکاری،
دماغی سرگرمی، مفت کھيل، گروس موٹر اور گروپ کے نام جيسے موسيقی حلقے
۔نرسری کے پروگرامز ديگر فوائد پيش کرتے ہيں ان ميں شامل ہيں: 

• تعليم پر توجہ
• آپ کے چھوٹے بچوں کی سماجی مہارتيں
• ابتدائی اسکول يا کنڈرگارٹن کيلئے تياری

بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز (ڈے  2. بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز (ڈے کير)
کير) شيرخوار ( 0 تا 18 مہينے)، چھوٹے بچوں ( 18 مہينوں سے 2۔ 5 سال تک)، پری
اسکول ( 2۔ 5 تا 5 سال) اور اسکول جانے کی عمر کے بچوں ( 6 تا 10 سال) کے بچوں
کيلئے سرگرميوں کے متوازن پروگرامز پيش کرتے ہيں۔ بچے ديگر ہم عمر بچوں اور
بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز  دوستوں کے ساتھ پڑھتے سيکھتے اور بڑے ہوتے ہيں۔
پورے دن کا پروگرام فراہم کرتے ہيں عام طور پر ديکھ بھال کے کم از کم 9 گھنٹے
پيش کرتے ہيں۔ بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز سراسر سال کھلے ہوتے ہيں؛ کچھ موسم
گرما کے دوران چھٹيوں کيلئے 2 ہفتوں کيلئے بند ہوتے ہيں۔ ان کی فيس آپ کے بچے
کی عمر پر مبنی ہے۔ شيرخوار کی جگہيں سب سے مہنگی ہوتی ہيں۔ بچوں کی ديکھ
بھال کے بہت سے مراکز، اسکول سے پہلے اور اسکول کے بعد کی ديکھ بھال بھی
مرکز پر مبنی ديکھ بھال ديگر فوائد پيش کرتے ہيں:  پيش کرتے ہيں۔

• عملہ ميں بچپن کی تعليم دينے والے پيشہ ور شامل ہيں
• سرگرمياں نشوونما کے مختلف مراحل کے بچوں کيلئے ڈيزائن کيے گئے ہيں
• ترتيبات بچوں کيلئے ڈيزائن کی گئی ہيں
• کھلونے اور پلے تفريح گاه کا سامان عمر کے مناسب ہيں اور بچوں کی حفاظی اور

لطف اندوزی کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کيے گئے ہيں

بچوں کی گھريلو ديکھ بھال، شيرخواروں، چھوٹے بچوں، پری  3. ہوم چائلڈ کير
اسکول اور اسکول کی عمر کے بچوں کيلئے خاندان نما سيٹنگ ميں فراہم کی جاتی ہے۔
ايک خاندان کے بچوں کی ديکھ بھال ايک ساتھ کی جاسکتی ہے، غالبا ان کے اپنے
محلے ميں اور اسکول اور دوستوں سے قريب۔ ديکھ بھال کے اوقات لچکدار ہوسکتے
ہيں اور الگ الگ خانداوں کی ضروريات کے مطابق تبديل کيے جاسکتے ہيں۔ خيال
رکھيں کہ بچوں کی گھريلو ديکھ بھال پيش کرنے والے کچھ لوگ لائسنس يافتہ ہوتے
ہيں کچھ نہيں۔ چليں لائسنس يافتہ بچوں کی گھريلو ديکھ بھال کے فوائد پر نظر ڈالتے
لائسنس يافتہ بچوں کی گھريلو ديکھ بھال کے اداروں کا معائنہ سال ميں آنٹاريو کی  ہيں ۔
وزرات طفل اور نوجوانان کی خدمات کی طرف سے کم از کم ايک بار کيا جاتا ہے۔
ادارے ايسے انفرادی ديکھ بھال فراہم کاروں کو بھرتی ديتے ہيں جو اپنے گھروں کو
پانچ بچوں تک کی ديکھ بھال کرنے کيلئے استعمال کرتے ہيں۔ ديکھ بھال فراہم کرنے
والوں، جن کو فراہم کار کہا جاتا ہے، کی نگرانی، ادارے کی طرف سے گھر پر معائنے
بچوں کی ترقی اور خاندانی  کرنے والے ملازم (ہوم وزٹرز) کيذريعے کی جاتی ہے ۔
مطالعوں ميں تربيت يافتہ ہوم وزٹرز اس بات کو يقينی بناتے ہيں کہ فراہم کار اداروں کی
منظور شده پاليسيوں اور طريقۂ کار کی پيروی کررہے ہيں اور دن کی نرسری کے
لائسنس يافتہ اداروں کيذريعے گھر ميں بچوں  ايکٹ کے تقاضوں پر پورا اترتے ہيں۔
کی ديکھ بھال کرنے والے فراہم کار کے بہت فوائد ہيں:

• ہوم چائلڈ کير کے اداروں کی معاونت کے ذريعے فراہم کاروں کو سيکھنے کے مواقع
اور ديگر سہوليات پر رسائی حاصل ہوتی ہے۔
• ہوم وزٹرز، بچوں کی نشوونما کے مختلف مراحل کی سرگرميوں کا منصوبہ بنانے
ميں فراہم کاروں کی مدد کرتے ہيں
• ہوم وزٹرز، غذائيت سے بھرپور کھانے کی منصوبہ بندی اور معمولات سے متعلق
مشوره فراہم کرتے ہيں
• ہوم وزٹرز گھر کا ماحول چيک کرتے ہيں اس بات کو يقينی بنانے کيلئے کہ گھر
خطرناک اشياء اور مواد سے پاک ہے
• ادارے غالبا فراہم کاروں کو بچے سائز فرنيچر قرضے کے طور پر ديتے ہيں اور
ايسے کھلونے اور سامان مہيا کرسکتے ہيں جو بچوں کی حفاظی اور لطف
اندوزی کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کيے گئے ہيں

4. بچوں کی ديکھ بھال کی خدمت جو آزاد ديکھ بھال کے فراہم کار کی طرف سے پيش
کيے جاتے ہيں ان کو غير لائسنس يافتہ بچوں کی گھريلو ديکھ بھال کہا جاتا ہے۔ يہ
بچوں کی ديکھ بھال کا ديگر اختيار ہے مگر خيال رکھيں کہ يہ اصولوں کے مطابق نہيں
ہے۔ بچوں کی ديکھ بھال کے فراہم کار کيذريعے پيش کيے جانے والے تمام پہلو،
جيسے کام کے اوقات، فيس، پاليسياں اور فلسفہ کا تعين ديکھ بھال کے فراہم کار کے
ذريعے کيا جاتا ہے يا انفرادی طور تر والدين کے ساتھ اس پر مباحثہ کيا جاتا ہے۔ غير
لائسنس يافتہ بچوں کی ديکھ بھال کی خدمت، رشتہ داروں، دوستوں، پڑوسيوں يا دائی
کی طرف سے فراہم کی جاسکتی ہيں۔
مبچوں کی خضوصی ديکھ بھال کے پروگراموں کی کئی  5. خصوصی چائلڈ کيئر پروگرا
انواع واقسام ہيں جو مکمل دن، آدھا دن يا نرسری کے پروگرام فراہم کرتے ہيں۔ کچھ
خصوصی پروگرامز الگ تھلگ ہيں (خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کے
ان  لئے دستياب ہے) اور کچھ تکميلی ہيں جہاں تمام قابليتوں کے بچے شامل ہيں۔
پروگراموں ميں بہت فوائد ہيں بشمول:
• کچھ پروگرامز خصوصی خدمات پيش کرتے ہيں جيسے طبيعی معالجہ، شغلی علاج،
تقرير اور زبان کا علاج
• خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کے ساتھ کام کرنے کيلئے خصوصی
تربيت يافتہ عملہ
• چھوٹے چھوٹے گروپس ميں ترتيت کرده
بچوں کی ديکھ بھال کے پروگرامز کو با ضابطہ کس طرح کيا جاتا
ہے؟
بچوں کی ديکھ بھال کے اختيارات کے بارے ميں سوچتے ہوئے، يہ بات ذہن ميں رکھيں کہ
آنٹاريو ميں بچوں کی ديکھ بھال کے تمام مراکز کو ڈے نرسری ايکٹ نامی صوبائی قانون سازی
کے تحت وزارت طفل اور نوجوانان کی خدمات سے لائسنس يافتہ ہونے چاہئے۔
يہ ايکٹ بے حد خصوصی قوانين و ضوابط اور کم ترين معياروں کا تعين کرتا ہے جس کے
تحت مراکز کا کام کرنا لازمی ہے، لائسنس حاصل اور برقرار رکھنے کيلئے۔ بيشتر ضوابط
بچوں کی صحت اور حفاظتی کو يقينی بنانے کيلئے بنائے گئے ہيں۔ علاوه ازيں، بعض ضوابط
بچوں کی نشوونما اور تعليم ميں مدد دينے سے متعلق ہيں۔

مندرجہ ذيل فہرست ميں واضح کيا گيا ہے يہ ايکٹ، بچوں کی ايک مخصوص تعداد کی ديکھ
بھال کيلئے درکار ملازمين کی تعداد يا تناسب کا تعين کس طرح کرتا ہے۔ ان قوانين کا اطلاق
بچوں کی ديکھ بھال کے تمام مراکز پر ہوتا ہے۔

( • شيرخوار ( 0 تا 18 مہينے): ہر تين شيرخواه کيلئے 1 ملازم ( 1:3
• چھوٹے بچے ( 18 مہينے تا 2.5 سال): ہر 5 چھوٹے بچوں کيلئے ايک ملازم
• پری اسکول ( 2.5 تا 5 سال): ہر 8 پری اسکول کے عمر کے بچوں کيلئے ايک ملازم
• اسکول کی عمر کے بچے ( 6 تا 10 سال): ہر 15 اسکول کی عمر کے بچوں کيلئے 1 ملازم

ڈے نرسريز ايکٹ کے تحت ہوم چائلڈ کير کو بھی با ضابطہ کيا گيا ہے۔ ہوم چائلڈ کير کی
خدمات فراہم کرنے والے اداروں کيلئے بھی خصوصی پالسياں ہيں جن کی پيروی گھر کے

فراہم کار کرتے ہيں۔
اپنے خاندان کی ضروريات کا تعين کرنا
اپنے بچے کيلئے بچوں کی ديکھ بھال کا بہترين اختيار منتخب کرنے کا ايک حصہ يہ ہے کہ آپ
اپنے خاندان کی ضروريات کا تعين کرنا شروع کريں۔

مندرجہ ذيل پر غور کريں:

• آپ کو بچوں کی ديکھ بھال کتنے لمبے عرصے تک چاہئے؟ (مثلا صرف صبح يا شام، پورا
دن، اسکول سے پہلے يا اسکول کے بعد)
• مجھے بچے کی ديکھ کی ضرورت کب ہے؟ (مثلا، فورا، کچھ مہينوں ميں)
• مجھے بچے کی ديکھ بھال کی جگہ کہاں چاہئے؟ (مثلا، گھر، کام، اسکول کے قريب)
• ميں اپنے بچے کو بچے کی ديکھ بھال تک کس طری پہنچاؤں گی؟ (مثلا، پيدل، بس، گاڑی
کے ذريعے)
• مجھے کس قسم کی ديکھ بھال تلاش ہے؟ (مثلا نرسری پروگرام، بچوں کی ديکھ بھال کا
مرکز، ہوم چائلڈ کير، خصوصی پروگرام)
• کيا مجھے سے امدادی رقم يا مالی اعانت ادا کرنے کا تقاضا کيا جائے گا؟
اپنی خانداری ضروريات کا اندازه لگانے کے بعد، آپ اپنے علاقے ميں بچوں کی ديکھ بھال کے
ماخذ دريافت کرنا شروع کرسکتے ہيں۔ بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز، نرسری پروگرامز يا
آپ کی کميوٹنی ميں ہوم چائلڈ فراہم کرنے والے اداروں کے متعلق معلومات مندرجہ ذيل پر

دستياب ہيں:

• ٹيلی فون ڈائريکٹری کے پيلے صفحات پر چائلڈ کير يا ڈے کير کے تحت
• اخبار کے اشتہارات، بليٹن بورڈ
• وزارت طفل اور نوجوانان کی خدمات کے مقامی دفتر
• کميونٹی انفارميشن سينٹر، بچے کی ديکھ بھال کے وسائل مراکز، لائبريريوں، گرجا گھروں
ميں
• کام پر انسانی وسائل کے شعبے ميں
• دوستوں، پڑوسيوں، رشتہ داروں، ہم کاروں سے
پہلا رابطہ کرنا
آپ کی فہرست پر موجوده بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز، اداروں يا نرسری پروگراموں سے
آپ کا پہلا رابطہ غالبا ٹيلی فون کے ذريعے ہوگا۔ کال کرنے پر ڈائريکٹر يا سپروائزر سے بات
کرنے کا مطالبہ کريں کيونکہ شايد آپ اس شخص کے ساتھ ديکھ بھال کے انتظامات طے کريں۔
اگر ڈائريکٹر يا سپروائزر دستياب نہ ہو تو، دوباره کال کرنے کيلئے مناسب وقت کے بارے ميں

سوال کريں۔
بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز يا نرسری پروگرامز کو فون کرنے سے پہلے سوالوں کی ايک
فہرست بنانا اچھا خيال ہے۔ اگر آپ وہی فہرست ہر کال کيلئے استعمال کريں تو آپ ہر اختيار
کے جوابات کا موازنہ کرسکيں گی/گے اور بچوں کی ديکھ بھال کے وه مراکز نظر انداز
کرسکيں گی/گے جو آپ کی خاندانی ضروريات کو پورا نہيں کرتے ہيں۔
آپ کے سوالات ميں درج ذيل شامل ہوسکتے ہيں:

• آپ کے کيا گھنٹے ہيں؟
• اس بچوں کی کيا عمر ہے جن کيلئے آپ ديکھ بھال فراہم کرتے ہيں؟
• ايک گروپ ميں کتنے بچے ہيں؟
• ہر گروپ کيلئے عملے کے اراکين کی تعداد کتنی ہے؟
• عملے کی کيا تربيت حاصل کی ہے؟
• کيا والدين کو اندر تک آنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے؟
• رقم کتنی ہے؟ کيا کوئی اضافی چارجز ہيں؟ جب بچے بيمار يا چھٹی پر ہوں تو چارجز لگتے
ہيں؟
• کيا اپليکيشن بھرنے کی کوئی فيس ہوتی ہے؟
• کيا امدادی فی دستياب ہے؟
• کيا آپ سال بھر کام کرتے ہيں يا بند کرنے کے کچھ اوقات کا تعين کيا ہے؟
• کيا آپ کے پاس ويٹنگ لسٹ ہے؟
• خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کی شموليت کيلئے آپ کی کيا پاليسی ہے؟
• کيا آپ کے پاس خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کيلئے سہوليات يا وسائل ہيں؟

اگر آپ کو سوالوں کا جواب دينے ميں ڈائريکٹر يا سپروائزر کا طريقہ اچھا لگا تو مرکز وزٹ
کرنے کيلئے اپوائنٹمنٹ ليں۔ چونکہ دو يا مزيد مراکز کا موازنہ کرنا اہم ہے، اسلئے اپنی فہرست
ميں موجوده ديگر مراکز سے رابطہ کرنا جاری رکھيں۔ ان سے بھی وہی سوالات کريں اور

ملاقات کيلئے اپوائنٹمنٹ مانگيں۔
اگر آپ کو ہوم چائلڈ کير ميں دلچسپی ہو تو ايک ايسا اداره تلاش کريں جو ايسی ہی خدمت فراہم
کرتا ہو اور ڈائريکٹر اور/يا ہوم وزٹر سے بات يا ملاقات کرنے کا مطالبہ کريں، جو ہوم چائلڈ
کير کے فراہم کار کی نگرانی کرے گا۔ سوالات کی فہرست بنانے کا خيال اچھا ہے۔ اگر آپ وہی
فہرست ہر کال کيلئے استعمال کريں تو آپ ہر اختيار کے جوابات کا موازنہ کرسکيں گی/گے
اور وه ادارے نظر انداز کرسکيں گی/گے جو آپ کی خاندانی ضروريات کو پورا نہيں کرتے
ہيں۔

آپ کے سوالات ميں درج ذيل شامل ہوسکتے ہيں:
• گھر کے فراہم کاروں کا اختيار کس طرح کيا جاتا ہے؟
• کيا ميں گھر کے فراہم کاروں سے ملاقات کرسکتا/سکتی ہوں؟ کيا ميں ايک سے زياده فراہم
کار سے مل سکتا/سکتی ہوں؟
• کيا اداره، فراہم کاروں کو تربيتيں ديتا ہے؟
• ہوم وزٹرز، فراہم کاروں سے ہر کتنے عرصے بعد ملاقات کرتے ہيں؟
• اداره والدين کے ساتھ کس طرح رابطہ کرتے ہيں اور فراہم کار والدين کو اپنے بچوں کے
بارے ميں معلومات کس طرح فراہم کرتے ہيں؟
• رقم کتنی ہے؟ کيا کوئی اضافی چارجز ہيں؟ جب بچے بيمار يا چھٹی پر ہوں تو چارجز لگتے
ہيں؟ کيا اپليکيشن بھرنے کی کوئی فيس ہوتی ہے؟
• کيا امدادی فی دستياب ہے؟
• کيا آپ سال بھر کام کرتے ہيں يا بند کرنے کے کچھ اوقات کا تعين کيا ہے؟
• کيا آپ کے پاس ويٹنگ لسٹ ہے؟
• خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کی شموليت کيلئے آپ کی کيا پاليسی ہے؟
• کيا آپ کے پاس خصوصی ضروريات رکھنے والے بچوں کيلئے سہوليات يا وسائل ہيں؟

وزٹنگ پروگرام
بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز، نرسری کے پروگرام يا گھر کے فراہم کاروں کو وزٹ کرنے
کے دوران يہ اہم ہے کہ آپ خيال رکھيں کہ آپ کا استقبال کس طرح کيا گيا ہے اور آپ کے
سوالات کا جواب کس طرح ديا گيا ہے۔ اپنے بچے کے ساتھ کام کرنے والے عملے سے بات
چيت کرنے ميں تھوڑا وقت گزاريں اور پروگرام کا واضح خيال حاصل کرنے کيلئے لمبے
عرصس تک پروگرام کا معائنہ کرنا يقينی بنائيں۔ ملاقات کے دوران نوٹس بنائيں اور/يا اس
دستاويز کے آخر ميں موجوده چيک لسٹ استعمال کريں – ايک بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز
اور نرسری پروگرامز کيلئے اور ايک ہوم چائلڈ کير کے فراہم کار کی ملاقات کيلئے۔
والدين ہونے کی حيثيت سے يقينی بنائيں کہ آپ کا بچہ پيار اور مفاہمت کے ساتھ بہترين ممکنہ
ديکھ بھال حاصل کررہا ہے۔ اپنی ملاقاتوں کے بعد، اپنے نوٹس کا موازنہ کريں او اپنے بچے
کی ديکھ بھال سے متعلق خاندانی ضروريات کے سلسلے ميں ادارے، گھر (گھروں)، بچوں کی
ديکھ بھال کے مراکز يا نرسری پروگرامز کے بارے ميں سوچيں۔
بچوں کی ديکھ بھال کا مرکز/نرسری پروگرام وزٹ چيک لسٹ
جب آپ بچوں کی ديکھ بھال کے مراکز يا نرسری کے پروگرامز وزٹ کررہے ہوں تو اسچيک
لسٹ کو اپنے ساتھ لے جائيں اور معياری چائلڈ کير کے مندرجہ ذيل عناصر پر غور کريں۔ اپنی
وزٹ کے دوران اور/يا وزٹ کے بعد ہر سيکشن کا جائزه ليں۔ ايک چيک مارک (پڑتالی نشان)
کيذريعے نشاندہی کريں کہ وزٹ کے دوران آپ نے جو معائنہ کيا ہے کيا وه آپ کے بچے اور
خاندان کيلئے مناسب ہے۔


Leave a Reply